Daily Mashriq

شمالی کوریا کی مختلف راکٹ لانچرز کو ٹیسٹ کرنے کے لئے

شمالی کوریا کی مختلف راکٹ لانچرز کو ٹیسٹ کرنے کے لئے "سٹرائیک ڈرل"

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ مشرقی ساحلی علاقے میں مختلف راکٹ لانچرز کو ٹیسٹ کرنے کے لئے " سٹرائیک ڈرل " کی گئی جس میں مختلف نوعیت کے راکٹ سمندر میں فائر کئے گئے۔ شمالی کوریا کے رہنما "کِم جونگ اُن"نے بھی اس مشق کا معائنہ کیا۔

شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی " کے سی این اے" کے مطابق مشق کا مقصد مختلف نوعیت کے راکٹوں اور میزائلوں کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔مشق کے دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے اور زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے۔بیلسٹک میزائلوں کی رینج پانچ سو کلومیٹر تک بتائی گئی ہے جو کہ تمام جزیرہ نما کوریا اورخطے میں تعینات امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم "تھاڈ" کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جنوبی کوریا اور امریکہ کے ماہرین اس سرگرمی کی نوعیت کا اندازہ لگانے کی خاطر تحقیق کر رہے ہیں۔ شمالی کوریا کی طرف سے یہ تجربات ایسے وقت میں کئےگئے ہیں جب اس کے امریکہ کے ساتھ سفارتی مذاکرات میں تعطل پیدا ہو چکا ہے۔ نومبر دوہزار سترہ میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد شمالی کوریا کی جانب سےیہ پہلا میزائل تجربہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں