Daily Mashriq


پنجاب سموگ کے نشانے پر ،،،

پنجاب سموگ کے نشانے پر ،،،

ویب ڈیسک:پنجاب بھر میں اسموگ کےنتیجے میں متعدد پروازیں منسوخ،فضائی آلودگی سے بننے والی زہریلی دھند اور بیماریوں  سے شہری پریشان۔

لاہور سمیت پنجاب بھرمیں اسموگ سے صرف بیماریاں ہی نہیں پھیل رہیں ساتھ میں باربار بجلی جانے کی وجہ سے معمولات بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

 کئی پاورپلانٹ بندکردئیےگئےہیں ، جس سے شہروں اور دیہات میں گھنٹوں لوڈشیدنگ جاری ہے،

متاثرہ علاقوں میں بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نےشہروں اور دیہات کیلئے لوڈشیڈنگ کاشیڈول جاری کردیاہے۔ 

صنعتی اورکمرشل فیڈرز 12،12 گھنٹے بندرکھےجائیں گے  جب کہ گزشتہ روز کی طرح پروازوں اورٹرینوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثرہوا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب بھر میں اسموگ کا راج تھا جب کہ شدید دھند کی وجہ سے مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئےتھے۔

متعلقہ خبریں