Daily Mashriq


مرد شماری دوبارہ کرائی جائے ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ

مرد شماری دوبارہ کرائی جائے ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ

ویب ڈیسک:ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ دھاندلی شدہ مردم شماری قبول نہیں،

 ہمارا مطالبہ ہے کہ مردم شماری دوبارہ کرائی جائے۔ 

کراچی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران فاروق ستار نے کہا کہ ایک سال قبل 23 اگست کو ایک وعدہ ،ایک فیصلہ اور ایک تاریخ رقم کی تھی، ہم نے وعدہ کیا تھا ایک سال میں ایم کیو ایم کو پیروں پر کھڑا کریں گے، آج ہم نے ایک سڑک پر جلسہ کیا ہے۔ ہمارا اگلا جلسہ پچھلے تمام ریکارڈ توڑے گا، ایک عارضی مرکز کھولا ہے تو آج یہاں انسانوں کا سمندر ہے، پورے کراچی میں کام کرنے دیا جائے تو ہر جگہ ایم کیوایم ہی ایم کیوایم ہوگی، آج کے جلسے نے ثابت کر دیاکہ لوگوں کوایم کیو ایم سے عشق ہے، جنہوں نے ہمارے جلسے کا بائیکاٹ کیا آج عوام نے ان کا بائیکاٹ کردیا۔

متعلقہ خبریں