Daily Mashriq


وزیراعظم عمران خان کی روسی ہم منصب سے ملاقات، پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا

وزیراعظم عمران خان کی روسی ہم منصب سے ملاقات، پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا

ویب ڈیسک:شنگھائی  وزیراعظم عمران خان کی شنگھائی میں روس کے وزیراعظم دمتری میدویدیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادل خیال۔

 شنگھائی میں عالمی سرمایہ کاری ایکسپو کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب کے دوران چینی اور عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کانفرنس کے دوران روسی ہم منصب سے سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی جس میں روس کے وزیراعظم نے عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی.

دونوں رہنماؤں نے پاک روس تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور  بدلتے علاقائی حالات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں فروغ پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روس کے سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جب کہ روسی سرمایہ کار پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں