Daily Mashriq


نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم

نقیب اللہ قتل کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم

ویب ڈیسک:نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کرنے والی جج پر نقیب اللہ کے والد کی عدم اعتماد کی درخواست سندھ ہائیکورٹ نے منظور کرتے ہوئے راو انوار کے خلاف کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نقیب اللہ کے والد نے انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 2 کی جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ کے والد کی درخواست منظور کرتے ہوئے راؤ انوار کے خلاف قتل کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے راؤ انوار کے وکیل سے کہا کہ آپ بتائیں کیا انسداد دہشتگردی عدالت کی جج کا ایک ہی دن میں حکم نامے میں دو دفعہ ترمیم کرنا مناسب تھا، پراسیکیوٹر نے بھی تسلیم کیا ہے کہ اے ٹی سی جج کی آبزرویشن مناسب نہیں، آپ کے پاس اپنے مؤکل کا دفاع کرنے کیلئے بھی کچھ نہیں۔

 نقیب اللہ کے والد نے درخواست میں کہا تھا کہ اے ٹی سی کی جج نقیب اللہ قتل کیس میں جانبداری کا مظاہرہ کررہی ہیں، انہیں مقدمات کی مزید سماعت سے روک کر کیسز دوسری عدالت منتقل کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں