Daily Mashriq

پشاوری ہرماہ20 کروڑروپے نمک منڈی میںکڑاہیوںپراڑادیتے ہیں

پشاوری ہرماہ20 کروڑروپے نمک منڈی میںکڑاہیوںپراڑادیتے ہیں

پشاور(صابرشاہ ہوتی) کھانے پینے کے شوقین پشاوری ہر مہینے 20کروڑ روپے نمک منڈی کے گوشت کڑاھی پر اڑایتے ہیں ، نمک منڈی جسکا گوشت دنیا بھر میں مشہور ہے اور ہر گزرتے دن کساتھ اسکی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ، اس وقت نمک منڈی میں گوشت کی 40دوکانیں ہیں اور جہاں پر ہرروز تقریباً 45من گوشت فروخت ہوتا ہے ، ساٹھ سال قبل پانچ روپے فی کلو گوشت کڑاھی کی قیمت اب 1400روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے ، نمک منڈی میں گوشت کو تین طریقوں سے تیار کیا جاتا ہے جسمیں کڑاھی، باربی کیو اور دم پخت شامل ہے، ہر دوکان پر دن کو دس سے بارہ دنبے ذبح کئے جاتے ہیں جہاں پر روزانہ لوگ ہزاروں کی تعداد میں گوشت کھانے آتے ہیں ، پشاور نمک منڈی جسکی تاریح بہت پرانی ہے اور ماضی میں کم پیمانے پر شروع ہونے والی گوشت کڑاھی کا کاروبار اب ایک بہت بڑی صنعت کی شکل اختیار کرچکاہے ۔

متعلقہ خبریں