Daily Mashriq

کوہاٹ،دوہرے قتل کی اندھے واردات کا سراغ لگالیا گیا ، دو بھائی گرفتار

کوہاٹ،دوہرے قتل کی اندھے واردات کا سراغ لگالیا گیا ، دو بھائی گرفتار

کوہاٹ(بیورورپورٹ)کوہاٹ پولیس نے دوہرے قتل کی اندھے واردات کا سراغ لگاکر دو ملزمان بھائیوں کو گرفتار کرلیا 27اکتوبر کی صبح کوہاٹ ہنگو روڈ کے علاقہ نصرت خیل کے موضع اڑاولی میں دو مقامی افراد مصدق حیات اور عادل بادشاہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا ۔ مقتول مصدق حیات کے والد محمد حیات کی مدعیت میں تھانہ چھائونی میں درج کرلیا گیا ماہر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی تفتیشی طریقہ کار اور جیو فینسنگ کے ذریعے محض ایک ہفتے کے اندر اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے ملزمان کو نہ صرف گرفتار کیا بلکہ انکے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ۔ادھر گرفتار ملزمان عامر سعید اور محمد براہیم پسران سید قیوم ساکنان نصرت خیل نے ابتدائی تفتیش میں دوہرے قتل کی واردات کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔واردات کے مرکزی ملزم عامر سعید نے پولیس کو دئیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ ایک مقامی خوبرو لڑکے ناصر کیساتھ دوستی کا خواہشمند تھا جسکی مقتول مصدق حیات کیساتھ دوستی تھی جو اس سے برداشت نہیں ہوتی تھی اور تین مہینے قبل اسکی مصدق کیساتھ اس بات پر لڑائی بھی ہوئی تھی اور اسی وقت سے دلبرداشتہ ہوکر اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور پھر اسی منصوبے کے تحت اپنے بھائی محمد ابراہیم کیساتھ ملکراسے قتل کردیا اورثبوت مٹانے کیلئے وقوعہ کے وقت وہاں موجود عینی شاہد عادل بادشاہ کو بھی فائرنگ کرکے ٹھکانے لگادیا اور فوری طور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔ملزم نے بتایا کہ مقتولین انکے رشتہ دار تھے اور وہ انکی تدفین میں بھی شریک ہوئے تاکہ پولیس سمیت کسی کو بھی ان پر کوئی شک نہ گزرے

متعلقہ خبریں