Daily Mashriq


سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا روس کادو روزہ سرکاری دورہ

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا روس کادو روزہ سرکاری دورہ

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز روس کے پہلے دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ پر سعودی وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔ روسی فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ شاہ سلمان اپنے دورے میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، شام سمیت مشرق وسطیٰ کے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کریملن کے اعلان کے مطابق شاہ سلمان اور صدر پیوٹن کی ملاقات میں دفاعی شعبے میں تعاون کا موضوع مذاکرات کے ایجنڈے میں سرفہرست ہو گا۔

متعلقہ خبریں