Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم ہرفورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہی ہے، محمدعلی خان

وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم ہرفورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہی ہے، محمدعلی خان

پشاور:تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق ڈسٹرکٹ کونسل ممبرمحمدعلی خان نے کہاہے کہ بھارتی جبرسے نجات اورکشمیریوں کی آزادی نوشتہ دیوارہے، سات دہائیوں میں مظلوم کشمیریوں کے حق میں سب سے طاقتوراورتواناآوازوزیراعظم عمران خان کی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے ایک بیان میں کیا۔ محمدعلی خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوران کی ٹیم ہرفورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہے ہیں ۔

 انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اپنی ہی پاس کردہ قراردادوں پرعملدآمدکروائے تومسئلہ کاحل انہی قراردادوں سے آسانی کے ساتھ نکل سکتاہے۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں ہی مظہرہے ۔انہوںنے مطالبہ کیاکہ اقوام متحدہ،اوآئی سی اورانسانی حقوق کی جملہ تنظیمات کشمیرمیں بھارت کی جانب سے ہونے والے مظالم کانوٹس لے۔

متعلقہ خبریں