Daily Mashriq

امریکا نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا عندیہ دیدیا

امریکا نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا عندیہ دیدیا

امریکا نے ایران کے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا اشارہ دے دیا۔ امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو یہ دنیا میں کسی بھی ملک کی فوج کو دہشت گرد قرار دینے کا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری امریکی حکومت پاسداران انقلاب کے بعض اہلکاروں کو پہلے ہی غیر ملکی دہشت گرد قرار دے چکی ہے تاہم یہ اپنی نوعیت کا تاریخی واقعہ ہوگا۔

 امریکا کا دعویٰ ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب نے شام میں باغیوں کے خلاف بشارالاسد حکومت کا ساتھ دیا تھا، لبنان حکومت میں شامل تنظیم حزب اللہ کی سرگرمیوں میں مدد کی تھی اور فلسطین کی تنظیم حماس کی بھی معاونت کی ہے۔

 واضح رہے کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی نے کہا تھا کہ اگر امریکا نے ایسی احمقانہ حرکت کی تو پاسداران انقلاب دنیا بھر میں امریکی فوجیوں کو داعش کے طور پر لیں گے۔

 یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دو ہزار سترہ میں ایسی ہی اطلاعات پر ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے ٹرمپ حکومت کو تباہ کن جوابی اقدام سے خبردار کیا تھا۔

 ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں امریکا اس سے پہلے ایران کے خلاف ایک اور بڑا اقدام بھی کر چکا ہے، ٹرمپ انتطامیہ نے ڈیموکریٹ صدر بارک اوباما کے دور میں ایران سے کی گئی نیو کلیئر ڈیل یکطرفہ طور پر ختم کردی تھی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکا اور ایران کے تعلقات میں نئے سرے سے تناو کا آغاز ہوا ہے۔ دونوں جانب سے وقتا فوقتا دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے۔

متعلقہ خبریں