Daily Mashriq

نوشہرہ: سنگ مرمر کی کان میں دھماکا، ایک مزدور جاں بحق، دو زخمی

نوشہرہ: سنگ مرمر کی کان میں دھماکا، ایک مزدور جاں بحق، دو زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے پیرسباق میں کان میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ کے علاقہ پیرسباق میں واقع پہاڑوں سے سفید پتھر توڑ کر دیگر علاقوں میں واقع ماربل فیکٹریوں میں سپلائی کیا جاتا ہے جہاں اسے تراش کر ماربل تیار کیا جاتا ہے۔ ان پہاڑوں کو توڑ کر پتھر نکالنے کے لیے بلاسٹنگ کی جاتی ہے جس میں بارودی مواد استعمال ہوتا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتے کو مزدور کان میں پتھر توڑنے میں مصروف تھے کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا جس کے باعث ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

 ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے جاں بحق اور زخمی مزدوروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز اسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں