Daily Mashriq

مقتول ٹی وی اینکر مرید عباس کے اہلخانہ کا ناقص تفتیش پراحتجاج

مقتول ٹی وی اینکر مرید عباس کے اہلخانہ کا ناقص تفتیش پراحتجاج

کراچی:  ٹی وی اینکرمرید عباس کے قتل کے خلاف پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں مرید عباس کی اہلیہ زارا عباس سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

مقتول کی اہلیہ زارا عباس نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کوآج 28 روز گزر چکے ہیں، یہ ہائی پروفائل کیس ہے لیکن اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے،انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ پولیس کیس کے اہم ملزم عاطف زمان کوتحفظ فراہم کررہی ہے، عاطف ڈرامے باز اور جھوٹا شخص ہے، ملزم جیل میں چہل قدمی کرتا ہے، وہ اتنے آرام سے کیوں ہے اوراس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔زاراعباس کا مزیدکہنا تھاکہ تفتیشی افسر کے علاوہ کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے،مجھ سے نیب اور نہ ہی ایف آئی اے نے کوئی رابطہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں