بے روزگاری کا خاتمہ صحت اور تعلیم ہماری ترجیحات ہیں،عمران خان

بے روزگاری کا خاتمہ صحت اور تعلیم ہماری ترجیحات ہیں،عمران خان

ویب ڈیسک:بنوں یونیورسٹی میں عمران خان نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ،

انہیں نوجوانوں سےبہت  امیدیں وابستہ ہیں نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔

عمران خان نے کا کہنا تھا کہ بیروزگاری کاخاتمہ، تعلیم اور صحت ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔پیسہ اکٹھا کرکے تعلیم پر خرچ کرینگےاور عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرینگے

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنےکیلئےشارٹ کا استعمال درست نہیں نیک نیتی کے ساتھ کوشش کی جائے تو کامیابی مل جاتی ہے۔

کپتان نے کہا کہ کامیاب انسان وہ ہے جومشکلوں کاسامناکرنےسےنہیں گھبراتااور نہ ہی سچ بولنے سے ڈرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سےوفاقی حکومت ٹیکس اکٹھا نہیں کرپارہی،ہم حکومت میں آکر8ہزارارب روپےٹیکس اکٹھاکرکےدکھائیں گے۔

متعلقہ خبریں