Daily Mashriq

محکمہ تعلیم میں بھرتیاں ای ریکروٹمنٹ پالیسی کے تحت ہونگی، مشیر تعلیم

محکمہ تعلیم میں بھرتیاں ای ریکروٹمنٹ پالیسی کے تحت ہونگی، مشیر تعلیم

پشاور(مشرق نیوز)مشیرتعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ خان بنگش نے کہاہے کہ محکمہ تعلیم ڈیجٹلائزیشن پالیسی پرعمل پیراہے، ای ٹرانسفر پالیسی کی کامیاب آغازکے بعد محکمہ تعلیم میں اب تمام بھرتیا ں ای ریکروٹمنٹ کے ذریعے ہوگی جس میں ہمیں آئی ٹی بورڈ کی تکنیکی معاونت حاصل ہوگی، طلبہ کو آئی ٹی سے روشناس کرانے کیلئے محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں 1300جدید آئی ٹی لیبزقائم کی ہیں جبکہ دوسرے فیز میں ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ وہ پشاور میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا اور مائیکروسافٹ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی کامران خان بنگش نے بھی سیمینار سے خطاب کیا جبکہ سیکرٹری ہائرایجوکیشن ارشد خان اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور طلبا وطالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مشیر تعلیم نے ارلی ایج پروگرامنگ کے حوالے سے کہاکہ امسال منعقدہ پاشااورایشیا پیسفک مقابلوں میں ہمارے سرکاری سکولوں کے طلبا نے پہلی تین پوزیشنیں حاصل کی ہیں جو پورے صوبے کیلئے ایک منفرد اعزاز ہے۔ سیمینار سے خطاب میں کامران بنگش نے کہاکہ آئی ٹی بورڈ اور محکمہ تعلیم کے اشتراک سے شروع کردہ پروگرام ارلی ایج پروگرامنگ کی بدولت ہم طلبا کو کم عمری میں ہی پروارامنگ سے روشناس کرارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم ای ریکروٹمنٹ پالیسی کی بدولت بہت کم وقت میں پیپرز کی تیاری، امتحانات کے انعقاد اور نتائج جاری کرسکیں گے جس سے گورننس مزیدمضبوط ہوگی۔

متعلقہ خبریں