Daily Mashriq

الخدمت کے 1ہزار بچوں،305مائوںکی میڈیکل سکریننگ

الخدمت کے 1ہزار بچوں،305مائوںکی میڈیکل سکریننگ

پشاور(مشرق نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے تحت آغوش ہومز اور فیملی سپورٹ پروگرام میں زیرکفالت ایک ہزار سے زائد یتیم بچوں اور ان کی مائوں کی میڈیکل سکریننگ کے سلسلے میں پشاور میڈیکل کالج ورسک روڈ اور پرائم ہسپتال میں ایک روزہ میگا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میںآئی،ای این ٹی،چلڈرن، آرتھو پیڈک ، چیسٹ ، ہارٹ ، شوگرسمیت دیگر امرض کے ماہرین نے ایک ہزار سے زائد بچوں اور 305ماؤں کی مفت میڈیکل سکرینگ کی گئی جبکہ اس موقع پر ان ڈور اور آوٹ ڈور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا ، میگاایونٹ کو پشاور میڈیکل کالج نے سپانسر کیا تھاجبکہ کالج انتظامیہ نے مستقبل میں بھی یتیم بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے اس قسم کی سرگرمیوں کے انعقاد کا اعلان کیاہے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کی جبکہ الخدمت کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق مانگٹ اور ڈین پروفیسر نجیب الحق مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں صدر خالد وقاص، جنرل سیکرٹری و ڈائریکٹر محمد شاکر ،ضلعی صدر حافظ حمید اللہ،جنرل سیکرٹری ارباب عبدالحسیب ودیگرشرکت کی۔

متعلقہ خبریں