Daily Mashriq

 کامیاب جوان پروگرام تقریب

کامیاب جوان پروگرام تقریب

نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے بڑے حکومتی منصوبے کا آج سے عملی آغاز ہورہاہے ۔ وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام کے تحت خصوصی تقریب میں نوجوانوں میں چیک تقسیم کرینگے۔ کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے کے لئے سو ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ نوجوانوں کو ایک سے 50 لاکھ روپے تک کے چیک دئیے جائیں گے۔منصوبے کے تحت قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہو گی۔ مرکزی تقریب کے بعد صوبوں میں رقم کی تقسیم کاباقاعدہ آغاز ہو گا۔

نوجوانو ں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام منصوبہ خواب سے حقیقت بن رہا ہے۔وزیراعظم آج نوجوانوں سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں۔نوجوانوں کو ملک کی معاشی طاقت بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں نے نئے کاروبار کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ منصوبے نے نوجوانوں میں مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں