Daily Mashriq

نیک مشورہ مان لینے میں کیا حرج ہے

نیک مشورہ مان لینے میں کیا حرج ہے

کسی سیاستدان کو اس کے مخالف سیاستدان کی کسی بات پر کان دھرنے اور مشورہ قبول کرنے کا مشورہ دینا عجیب سا ہی نہیں بے تکا اور لا حاصل بھی لگے گا۔ اس مشورے پر عملدرآمد کے حشر کا بھی بخوبی اندازہ ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو اس امر کی جانب متوجہ ضرور کریں گے کہ وہ سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کے مشورے پر مرکز سے تعلقات بگاڑ کر این ایف سی ایوارڈ کے حصول میں ناکامی کے پیش نظر مرکز سے خیبر پختونخوا کے تعلقات بہتر بنائیں۔ صوبے کے حقوق کے حصول میں کامیابی کو ئی آسان کام نہیں اور ماضی کی حکومتوں کو بھی اس حوالے سے کامیابی نہیں مل سکی تھی یہاں تک کہ جن حکومتوں کے مرکز سے تعلقات اچھے بھی تھے ان کی کارکردگی بھی مثالی نہ تھی اس کے باوجود بھی اس مشورے کو مان لینا ہی درست امر ہوگا۔ مبادا کہ ایسا کرکے این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کا جائز حق حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ خبریں