Daily Mashriq


برطانوی فرم کا خیبر پختونخوا میں جدید سیمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری کا اعلان

برطانوی فرم کا خیبر پختونخوا میں جدید سیمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری کا اعلان

پشاور : برطانوی ادارے نے خیبر پختونخوا میں جدید سیمنٹ پلانٹ کی تعمیر اور اس سلسلے میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ۔

برطانوی فرم ” ایشین پریشیس منرلزلمیٹڈ“ (اے پی ایم ایل ) حکام نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں سٹیٹ آف دی آرٹ سیمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے 40کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا ۔ملاقات کے دوران اے پی ایم ایل کے سی ای او ندیم خان ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پیٹر فروسٹ ، کنٹری مینجر ارشد علی کھوکھر اور برطانوی ہائی کمیشن سے جیسن مرتضیٰ نے شرکت کی اور برطانیہ اور خیبر پختونخوا میں باہمی تجارت کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اس دوران مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں کے حوالے سے متعد د مراعات پر مبنی صوبے کی نئی صنعتی پالیسی کی وضاحت بھی کی جس کے مطابق سرمایہ کار صوبے میں بغیر این او سی کے صنعتیں قائم کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشن سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں