Daily Mashriq


توہین عدالت نوٹس،وزیرمملکت طلال چوہدری کووکیل کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت۔

توہین عدالت نوٹس،وزیرمملکت طلال چوہدری کووکیل کرنے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت۔

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے توہین عدالت نوٹس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی ہے۔

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں  3 رکنی بنچ نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت نوٹس کی سماعت کی، سماعت کے دوران طلال چوہدری نے عدالت عظمیٰ سے وکیل مقرر کرنے کے لیے 3 ہفتوں کا وقت طلب کیا تو عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ‘تین ہفتے کیوں، تین سال کیوں نہیں؟ 

سپریم کورٹ نے طلال چوہدری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی، عدالت نے طلال چوہدری کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا۔ کیس کی سماعت 13 فروری کو ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جڑانوالہ میں جلسہ عام کے دوران طلال چوہدری نے اپنی تقریر میں نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے۔

متعلقہ خبریں