Daily Mashriq

ایف سی بلوچستان کی کارروائی 11ملزمان گرفتار، بارودی مواد برآمد

ایف سی بلوچستان کی کارروائی 11ملزمان گرفتار، بارودی مواد برآمد

ویب ڈیسک:ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاعات پر افغان مہاجرین کے کیمپ میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار اور بھاری تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات کی روشنی میں ایف سی بلوچستان نے بولان کے علاقے سرخاب میں واقع افغان مہاجرین کے کیمپ میں کارروائی کی، اس دوران ایف سی اہلکاروں کو انٹیلی جنس ایجنسیز کی معاونت بھی حاصل تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11ملزمان گرفتار کرلئے گئے جب کہ بارودی مواد ،مائینز ،ڈیٹونیٹر سمیت دیگر اسلحہ اور موبائل فون سمز بھی برآمد کر لی گئیں۔

متعلقہ خبریں