Daily Mashriq


عام انتخابات سے قبل پرویز خٹک کو مشکلات کا سامنا

عام انتخابات سے قبل پرویز خٹک کو مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک:کرک:حلقہ پی کے 40اور 41سے پی ٹی آئی کے ایم پی ایزاپنی ہی حکومت کیخلاف کھل کر سامنے آگئے،پرویز خٹک مشکلات میں پھنس گئے۔

حلقہ پی کے 40کے ایم پی اے نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو فارغ کر دیا،ایم پی اے گل نصیب خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی ٹوپی پہننے والا ہر شخص تحریک انصاف کا ورکر نہیں ہو سکتا ،جبکہ حلقہ 41سے منتخب ایم پی اے اور صوبائی مشیر برائے جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ عمران خان صرف نوازشریف کیخلاف سیاسی جنگ لڑ رہے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت ہے اورحلقے میں30کروڑ کے ٹینڈرز منظور ہو چکے ہیں لیکن فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہیں۔

متعلقہ خبریں