Daily Mashriq

اسماء قتل کیس؛ مقتولہ کا ڈی این اے میچ کر گیا

اسماء قتل کیس؛ مقتولہ کا ڈی این اے میچ کر گیا

ویب ڈیسک:پنجاب فرانزک لیب نے انکشاف کیا ہے کہ مردان کی ننھی اسما کا ڈی این اے ملزم سے میچ کر گیا ہے۔

پنجاب فرانزک لیب کے مطابق اسماء قتل کیس میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے 145افراد کے ڈی این اے سیمپلز میں سے ایک شخص کا  ڈی این اے ٹیسٹ ننھی اسما کے ڈی این اے سے میچ کرگیا ہے تاہم ڈی این اے اور ملزم کے بارے میں تفصیلات خیبرپختون خوا حکومت اور پولیس کو ہی بتائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے چار سالہ بچی اسما گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی بعد میں اس کی لاش گھر کے قریب واقع گنے کے کھیتوں سے ملی تھی اوربچی کے جسم سے حاصل کیے گئے دو نمونے پنجاب کی فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں