Daily Mashriq


زینب قتل کیس؛ملزم عمران کے جسمانی ریمانڈ میں 3دن کی توسیع

زینب قتل کیس؛ملزم عمران کے جسمانی ریمانڈ میں 3دن کی توسیع

ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی کی عدالت نےزینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم  قاتل عمران کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے زینب سمیت 8 بچیوں کو اغوا کرکے قتل کیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم عمران بچیوں کو چیز دینے کے بہانے اغوا کرتا تھا، ملزم سے مزید تفتیش کرنا چاہتے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد 8 بچیوں کے قتل میں ملوث ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ خبریں