Daily Mashriq


ہر قسم کے مظالم برداشت کیے لیکن پاکستان توڑنے کی بات نہیں کی، خورشید شاہ

ہر قسم کے مظالم برداشت کیے لیکن پاکستان توڑنے کی بات نہیں کی، خورشید شاہ

ویب ڈیسک:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آج کل ووٹ کا معیار صرف گالم گلوچ رہ گیا ہے جو جتنی گالیاں دے گا اسے اتنی ہی شہرت ملے گی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے سر کٹ گئے لیکن پاکستان توڑنے کی بات نہیں کی، بانی پیپلزپارٹی کو پھانسی دی گئی، بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن پھر بھی پاکستان کی بات کرتے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حتیٰ الامکان کوشش کرتا ہوں کہ زبان سے اچھی بات نکلے لیکن پاکستان میں آج کل ووٹ کا معیار صرف گالم گلوچ رہ گیا ہے جو جتنی گالیاں دیتا ہے اسے اتنی ہی شہرت ملتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کشمیر کا ذکر نہ کرنے پر بہت افسوس ہوا، یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طور پر منانا چاہئے، ہمارے دور میں مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کے مسئلے پر بہت کام کیا، ہزار سال جنگ کی بات بھی ہماری قیادت نے کی تھی ہم کشمیریوں کا مرتے دم تک ساتھ دیتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں