Daily Mashriq

قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج وزیر خزانہ کی صدارت میں ہوگا

قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج وزیر خزانہ کی صدارت میں ہوگا

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس آج ہوگا۔

قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں آج ہوگا، اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے خزانہ اور این ایف سی کے پرائیویٹ ممبران شریک ہوں گے، وزارت خزانہ کے مطابق این ایف سی کا پہلا تعارفی اجلاس ہے جس میں ایجنڈے پرغور ہوگا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت اجلاس میں وفاق اور صوبے اپنی اپنی مالی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کریں گے جب کہ این ایف سی قابل تقسیم قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا بھی طے کرے گا۔

متعلقہ خبریں