Daily Mashriq


لاہور: نیب نے صوبائی وزیر علیم خان کو حراست میں لے لیا

لاہور: نیب نے صوبائی وزیر علیم خان کو حراست میں لے لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق تحقیقات میں نیب کے طلب کرنے پر علیم خان آج ایک مرتبہ پھر نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوئے تھے۔

نیب آفس میں پیشی کے موقع پر ان سے مختلف سوالات کیے گئے جبکہ 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ علیم خان کی گرفتاری سے متعلق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے اور ان کی باقاعدہ گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں