لودھراں ،موٹر سائیکل رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے ڈرائیور سمیت 7طلباءجاں بحق

لودھراں ،موٹر سائیکل رکشہ ٹرین کی زد میں آنے سے ڈرائیور سمیت 7طلباءجاں بحق

ڈیسک:ذرائع کے مطابق حادثہ پھاٹک انچارج کی غفلت کے باعث  پیش آیا، لودھراں کے علاقہ جلال پور روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ کھلے پھاٹک کو کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگیا۔

رکشے میں اسکول کے 15 بچے ،ڈرائیو راور ایک شخص سوار تھا، حادثے کے وقت ہزارہ ایکسپریس ٹریک سے گزر رہی تھی ۔

حادثے میں مشتاق نامی رکشہ ڈرائیوراور 7طالبعلم جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے، جنہیں بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق ،متعددزخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔

پولیس کے مطابق، ریلوے گیٹ کیپر ریاض شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں

متعلقہ خبریں