طیبہ تشدد ازخود نوٹس؛،تین دن میں تحقیقاتی رپورٹ طلب

طیبہ تشدد ازخود نوٹس؛،تین دن میں تحقیقاتی رپورٹ طلب

ڈیسک:سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس کو طیبہ تشدد کیس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے 3 روزمیں رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر ملازمہ پرتشدد کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 'بنیادی انسانی حقوق کے معاملات پر راضی نامے نہیں ہو سکتے، حتیٰ کہ والدین بھی بچوں کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتے۔'

عدالت نے ڈی آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائی جائے اور3 روزمیں رپورٹ پیش کی جائے.

 جس پرپولیس کی جانب سے رپورٹ کی تیاری کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

متعلقہ خبریں