ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر مکمل کر لی جائیں گی ، خواجہ سعد رفیق

ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر مکمل کر لی جائیں گی ، خواجہ سعد رفیق

ڈیسک: لودھراں ٹرین حادثے  کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی،وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سعد رفیق کا کہنا تھا کہ لودھراں کا واقعہ انتہائی افسوسنا ک ہے، ابتدائی  کارروائی کے دوران  چند افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے،زیرحراست افراد سے تفتیش کی جارہی ہے،  حادثے کی   مکمل تحقیقات  ایک ہفتے میں کر لی جائیں گی ،سعد رفیق 

 واقعے  کے  ذمہ داروں کا تعین کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی، حاثے کی وجوہات  انسانی غفلت ،دھند  بھی  ہو سکتی ہیں،چھوٹے سے چھوٹے حادثے پر محکمانہ کارروائی کی جاتی ہے،وزیر ریلوے سعد رفیق 

واضح رہے کہ لودھراں میں اسکول طالب علموں سے بھرے رکشے ہزارہ ایکسپریس سے جا ٹکرائے، حادثے میں 7طلباء  اور ایک  ڈرائیور  جانبحق ہو گئے۔

جب کہ افسوس ناک حادثے میں 10کے قریب طالب علم زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ خبریں