Daily Mashriq


وزیر اعظم نے اسلام آباد میں پہلی نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا،

وزیر اعظم نے اسلام آباد میں پہلی نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا،

ڈیسک:وزیراعظم میاں نوازشریف نے اسلام آباد میں بحرین کے تعاون سے قائم کی جانے والی شاہ حماد نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیااس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت  صحت کے پروگرام کے ساتھ بیماریوں سے بچاؤ پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں بحرین کے تعاون سے پہلی نرسنگ یونیورسٹی کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ صحت پروگرام کے تحت نادار طبقے کو صحت کی مفت سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

 نرسنگ یونیورسٹی کے قیام سے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے معیار اور تربیت یافتہ افرادی قوت میسر آئیگی اور یہ صحت کے شعبے کی تقویت کا باعث ہو گی۔

محمد نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اور بحرین کی مثالی دوستی پر فخر ہے۔

حماد نرسنگ یونیورسٹی دو برادر اسلامی ملکوں کے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔

خطاب سے پہلے وزیراعظم نے اسلام آباد میں پاکستان کی پہلی نرسنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع  بحرین کی نیشنل گارڈز کے کمانڈرشیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان بھی میں موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں