اسامہ بن لادین کے بیٹے حمزہ بن لادن دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

اسامہ بن لادین کے بیٹے حمزہ بن لادن دہشت گردوں کی فہرست میں شامل

ڈیسک:اوباما انتظامیہ نے امریکا پر گیارہ ستمبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کو بھی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حمزہ بن لادن امریکی شہریوں اور امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں کیونکہ اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الزواہری نے 2014 میں حمزہ بن لادن کو القاعدہ کا رکن قرار دیا تھا۔

واضح رہےکہ گذشتہ سال بھی انھوں نے دھمکی دی تھی کہ امریکیوں کو ان کے گھر اور دوسرے ممالک میں نشانہ بنایا جائے گا۔اسامہ بن لادن کے جانشین ایمن الزواہری نے 2014 میں حمزہ بن لادن کو القاعدہ کا رکن قرار دیا تھا۔

متعلقہ خبریں