Daily Mashriq


ایبٹ آباد: گھر میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق

ایبٹ آباد: گھر میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک:ایبٹ آباد کے علاقے قلندر آباد میں گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث میاں بیوی اور تین بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابقخیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں گھرمیں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی اوران کے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں کی موت کا علم اس وقت ہوا جب صبح کے وقت اہلخانہ انہیں جگانے آئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث کمرے میں چولہا جلتا چھوڑدیا گیا جس سے گیس جمع ہوئی اور دم گھٹنے سے کمرے میں موجود تمام افراد ابدی نیند سوگئے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں بالترتیب 8 سال، 7 سال، اور 5 سال ہیں۔

 ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں