Daily Mashriq


افغانستان میں سونے کی کان میں دب کر 30 کان کن ہلاک

افغانستان میں سونے کی کان میں دب کر 30 کان کن ہلاک

ویب ڈیسک:افغانستان میں سونے کی کان دب گئی جس کے نتیجے میں 30 کان کن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے ضلع کوہستان میں مقامی افراد نے سونے کی تلاش کے لیے 220 فٹ گہری کان کھودی تھی جو بیٹھ گئی۔

افغان حکام کے مطابق حادثے کے وقت مقامی افراد ایکسیویٹر استعمال کر رہے تھے۔

حکام کا بتانا ہے کہ کان حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ 13 افراد کو مقامی افراد نے بچایا۔

گورنر بدخشاں کے ترجمان نیک محمد نظری کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کئی دہائیوں سے اس کاروبار میں ملوث ہیں اور ان پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہر متاثرہ خاندان کو 50 ہزار روپے افغانی فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں