Daily Mashriq

وزیراعلیٰ پنجاب کا تعطیل کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا تعطیل کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کا اچانک دورہ

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ادویات باہر سے منگوانے پر ٹراما سینٹر کے ڈاکٹر کو معطل کرنے کا حکم۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اتوار کو تعطیل کے روز پروٹوکول کے بغیر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کا اچانک دورہ کیا۔

وزیراعلی مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیراعلی کے اچانک دورے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

ٹراما سنٹر میں زخمی بچے کے والد نے مفت ادویات نہ ملنے کی شکایت کی تو وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے ادویات باہر سے منگوانے پر ٹراما سنٹر کے ڈاکٹر کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ ایمرجنسی میڈیکل، آئی سی یو میں بھی مریضوں اور ان کے تیماردارو ں نے ادویات نہ ملنے کی شکایات کی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات نہ ملنے کی شکایات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اربوں روپے کے وسائل مفت ادویات کے لئے فراہم کئے ہیں، اس کے باوجود مفت ادویات نہ ملناایک افسوسناک امر ہے۔

متعلقہ خبریں