Daily Mashriq

سڈنی ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم 300 رنز بنا کر بھارت کیخلاف فالو آن کا شکار

ویب ڈیسک: سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم تین سو رنز بنا کر بھارت کے خلاف فالو آن کا شکار ہو گئی۔ تین سو بائیس رنز کے خسارے کے بعد کینگروز نے دوسری باری میں وکٹ کھوئے بغیر چھ سکور بنا لئے۔

سڈنی ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت کے خلاف آسٹریلوی ٹیم فالو آن کا شکار، کینگروز پہلی اننگز میں 300 پر ڈھیر ہو گئی۔

مارکوس ہیرس 79رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بھارتی سپنر کلدیپ یادیو نے پانچ کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔

کوہلی الیون کو پہلی اننگز میں 322رنز کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے دوسری باری میں وکٹ کھوئے بغیر 6رنز بنا لئے۔ چوتھے روز 66 اوورز کا کھیل بارش اور خراب روشنی کی نذر ہوا۔ خیال رہے کہ چار میچز کی سیریز میں بھارت کو دو، ایک کی برتری حاصل ہے۔

اس سے قبل بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 622 رنز بنا کر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ چتیسور پجارا نے شاندار 193 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارت کی جانب سے ساتویں پوزیشن پر بیٹنگ کرنے والے ریشب پانت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چھکے اور 15 چوکوں کی مدد سے 159 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ریشب پانت آسٹریلیا کی سرزمین پر سنچری بنانے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بلے باز بن گئے ہیں۔ سڈنی ٹیسٹ میں روندرا جدیجا نے بھی شاندار 81 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے جس کے بعد بھارت نے اننگز ڈکلئیر کر دی۔

متعلقہ خبریں