Daily Mashriq

حکومت نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم کررکھا ہے:ڈاکٹر فردوس

حکومت نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم کررکھا ہے:ڈاکٹر فردوس

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم کررکھا ہے ۔

انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کارکنوں کیلئے تنخواہوں کے نظام کا تعین کرنے کی غرض سے ایک جامع میڈیا پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔ معاون خصوصی نے یقین ظاہر کیاکہ حکومت میڈیا تنظیموں کے اشتراک سے متعلقہ پالیسی تیار کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے اور دنیااب پاکستان کے ساتھ اقتصادی اشتراک عمل کی خواہشمند ہے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ دس ارب درخت لگانے کی سونامی مہم تحریک انصاف کی حکومت کا کامیاب ترین منصوبہ ہے جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں