Daily Mashriq

چین نے متنازعہ بحیرہ جنوبی چین میں میزائل تجربات کے امریکی الزامات کی تردید کردی

چین نے متنازعہ بحیرہ جنوبی چین میں میزائل تجربات کے امریکی الزامات کی تردید کردی

چین نے امریکہ کے ان الزامات کی تردیدکی ہے کہ چینی فوج نے حال ہی میں متنازعہ بحیرہ جنوبی چین میں میزائل تجربات کئے ہیں اورکہاکہ ہم نے متعلقہ حدودمیں معمول کی فوجی مشقیں کیں جن میں اسلحہ اورہتھیاراستعمال کئے گئے۔

اس سے پہلے پینٹاگون نے کہاکہ میزائل تجربہ خوش آئند اقدام نہیں تھا اور یہ چین کے ان وعدوں کے منافی تھا کہ وہ بحیرہ جنوبی چین کو فوجی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کرے گا۔چین کی وزارت دفاع نے ایک مختصربیان میں کہاکہ امریکی الزام بے بنیاداورحقائق پرمبنی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں