Daily Mashriq

تین روزہ شندور پولو میلہ چترال میں اتوار سےشروع ہورہا ہے

تین روزہ شندور پولو میلہ چترال میں اتوار سےشروع ہورہا ہے

شندور پولو میلہ ضلع چترال میں کل ( اتوار ) سےشروع ہورہا ہے جو تین روز جاری رہے گا ۔

خیبرپختونخوا کے محکمہ سیاحت کے مطابق میلے کے شاندار انداز میں انعقاد کیلئے تمام ضروری انتظامات کرلیئے گئے ہیں ۔گلگت بلتستان اور چترال کی پولوٹیمیں میلے میں شرکت کرینگی ۔میلے میں مختلف ثقافتی پروگراموں کا بھی انتظام کیاگیا ہے ۔مقامی اور غیرملکی سیاحوں کوسہولتوں کی فراہمی کیلئے ایک خصوصی ٹینٹ ویلج بھی قائم کیاگیا ہے ۔ریڈیوپاکستان کے چترال کے نمائندے فلک نیاز نے اطلاع دی ہے کہ اندرون اوربیرون ملک سے بڑی تعداد میں سیاح پولو میلے سے لطف اندوز ہونے کیلئے چترال پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں