نگراں وزیراعلی پنجاب کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد

نگراں وزیراعلی پنجاب کی تقرری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد

وین ڈیسک:نگران وزیر اعلی پنجاب کے تقرر پر مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی میں ڈیڈ لاک برقرار، پارلیمانی کمیٹی میں بھی مسئلہ حل نہ ہوامعاملہ الیکشن کمیشن کے سپردکردیاگیا۔

پارلیمانی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے نامزد کردہ پروفیسر حسن عسکری، ایاز امیر جبکہ حکومت کے ذکا اللہ اور جسٹس ریٹائرڈ سائر علی کے نام حتمی فیصلے کے الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو ایک ایک نام دینے کا مشورہ دیا، مگر حکومت کے غیر لچکدار رویے سے مذاکرات ناکام ہوئے، حکومت سے کہا ایک نام آپ دیں، ایک ہم دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے، حکومتی ارکان ایڈمرل (ر) ذکا اللہ کے نام پر بضد تھے، اب الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے گا۔

متعلقہ خبریں