Daily Mashriq


آرمی چیف جنرلقمر جاوید باجوہ کی نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ملاقات

آرمی چیف جنرلقمر جاوید باجوہ کی نگران وزیراعظم ناصرالملک سے ملاقات

ویب ڈیسک:پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ناصرالملک کو نگراں وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

ملاقات کے دوران ملکی سلامتی، خطے کی صورتحال، پیشہ وارانہ امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ خبریں