Daily Mashriq

مہمند ایجنسی:دہشت گردوں کا پاک فوج کے چیک پوسٹوں پر حملہ5 فوجی اہلکار شہید

مہمند ایجنسی:دہشت گردوں کا پاک فوج کے چیک پوسٹوں پر حملہ5 فوجی اہلکار شہید

ویب ڈیسک: مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کا سرحد پار سے  تین پاکستانی چیک  پوسٹ پر حملہ10 دہشت گرد ہلاک ,5 فوجی اہلکار شہید  ہو گئے۔

آئی ا یس پی آر  کے جاری بیان کے مطابق   مہمند ایجنسی میں دہشتگردوں نے پاک فوج کے تین   چیک پوسٹوں پر اچانک حملہ کر دیا۔ دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشتگرد بھی مارے گئے ہیں۔

 شہید ہونے والوں میں نائیک صفدر، نائیک ثنااللہ، سپاہی نیک محمد، سپاہی انور اور الطاف شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں