Daily Mashriq


 سیکیورٹی کے لئے جوانوں کی سرحد پر موجودگی لازمی ہے،آرمی چیف

سیکیورٹی کے لئے جوانوں کی سرحد پر موجودگی لازمی ہے،آرمی چیف

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند ایجنسی میں چیک پوسٹوں پر ہونے والے حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاک فوج کی بر وقت اور موثر جوابی کارروائی کو سراہا ہے۔

آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے۔ سرحد پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنا ضروری ہے۔ جنرل قمر باجوہ نے افغان سرحد پر پاک فوج کی موجودگی کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرحدی سلامتی اور سیکیورٹی کے لئے جوانوں کی سرحد پر موجودگی لازمی ہے۔

واضح رہے کہ مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے پاک فوج کی 3 چیک پوسٹوں پر حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے 5 فوجی جوان شہید  جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے ۔

متعلقہ خبریں