Daily Mashriq

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 2 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پشاور زلمی نے پی ایس ایل 2 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ویب ڈیسک:لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 2 کے  فائنل میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا.

تفصیلات کے مطابق: لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 2 کے فائنل میچ میں پشاورزلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو148 رنز کے مقابلے میں 90 رنز پر آوٹ کر کے 58 رنزسےمیچ جیت کر پی ایس ایل 2 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا مگریہ  فیصلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر  کیلئے سود مند ثابت نہ ہوا پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ڈیوڈمالان  نے پشاور زلمی کو ایک اچھاآغاز مہیا کرتے ہوئَے 42 رنز سکور کئے۔ پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل چالیس اور ڈیرن سیمی اٹھائیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔149 رنز کےتعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم مقررہ اوورز بھی نہ کھیل سکی اور 16 اعشاریہ 3 اوورز میں صرف 90 کے سکور پر آوٹ ہو گئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ابتدائی دو وکٹیں پانچ رنز پر گرگئیں،جس کے بعد کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا اور انتالیس رنز پر پانچ وکٹیں گرگئیں اور اسی طرح کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈیایٹرز کی تمام ٹیم 90کے مجموعی سکور پر ڈریسنگ روم میں واپس چلی گئی۔

متعلقہ خبریں