ویب ڈیسک:امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کا کہناہےکہ صدارتی انتخابات کی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کا فون ٹیپنگ کا الزام درست نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مرزا غالب کی 150 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
تفصیلات کےمطابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمزکومی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سابق امریکی صدر براک اوباما پرفون ٹیپ کےحوالے سےلگانے جانے والے الزامات کو مستردکرتے ہوئےکہاکہ اوبامانے ایسے کوئی احکامات نہیں دیے تھے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے کے ڈائریکٹر نےامریکی وزارتِ قانون سے کہا ہے کہ وہ ان الزامات کو مسترد کر دیں۔
خیال رہےکہ اس سے قبل سابق ڈائریکٹر انٹیلی جنس جیمز کلیپر نے امریکی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہاتھا کہ انہیں کسی عدالتی حکم کا بھی معلوم نہیں جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی وائر ٹیپنگ کی اجازت دی گئی ہو۔