Daily Mashriq

پی ایس ایل تھری،پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کاآج ایک بار پھر آمناسامنا ہوگا

پی ایس ایل تھری،پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کاآج ایک بار پھر آمناسامنا ہوگا

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ تھری میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز ایک بار پھر مد مقابل ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ تھری کی ٹیمیں شارجہ سے دبئی پہنچ گئی ہیں، جہاں آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل میں ہر ٹیم پانچ پانچ میچ کھیل کر اپنا اپنا کمبی نیشن بنا چکی ہے، شعیب ملک کی ملتان سلطانز نےپانچ میں سے تین میچز جیتے جبکہ ایک میچ ہارا اور ایک میچ بارش کے باعث برابر رہا۔ دوسری طرف دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے بھی اب تک 3 میچز جیتے لیکن دو میچز میں پشاورزلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑاجس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی تیسرے نمبر پرہے۔

یاد رہے ایونٹ کے پہلے ہی میچ میں پشاور زلمی کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

متعلقہ خبریں