وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات

ویب ڈیسک:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے تبادلہ خیال۔

لاہور میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس میں چیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیرمین کے انتخاب کےلیے تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ ملاقات میں اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر غور اور نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد کوئی بھی سیاسی جماعت سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی جس کے باعث نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے سیاسی جوڑ توڑ اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ نہایت اہمیت کے حامل بلوچستان کے منتخب آزاد سینیٹرز نے خود کو اوپن قرار دے دیا ہے اور تمام جماعتوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں