پشاورزلمی اور ملتان سلطانز آمنے سامنے، پشاورزلمی نےٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا

پشاورزلمی اور ملتان سلطانز آمنے سامنے، پشاورزلمی نےٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا

ویب ڈیسک: پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز ایک بار پھر آمنے سامنے، پشاور زلمی کا ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ،ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری۔

پی ایس ایل تھری میں پشاور زلمی اور ملتان سلطان کی ٹیمیں 5،5میچچز کھیلنے کے بعد ایک بار پھر آمنے سامنے،پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ، جبکہ ملتان سلطانز کی جانب سے سنگاکارا اور احمد شہزاد نے بیٹنگ کا آغاز کیا ۔

واضح رہے پشاورزلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں اب تک تین تین میچز جیت چکی ہیں جبکہ پشاور زلمی اب تک دو میچز ہار چکی ہے دوسری طرف ملتان سلطانز ایونٹ میں اب تک صرف ایک میچ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہاری ہے جبکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کے باعث ڈرا رہا

پوائنٹ ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے،کراچی کنگز دوسرے اور پشاور زلمی تیسرے نمبر پر۔

متعلقہ خبریں