Daily Mashriq

سینیٹ انتخابات:الیکشن کمیشن نے مبینہ ہارس ٹریڈنگ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

سینیٹ انتخابات:الیکشن کمیشن نے مبینہ ہارس ٹریڈنگ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا اعلان کردیا۔

 الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات 2018ء میں ہونے والی مبینہ ہارس ٹریڈنگ کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے پارٹی قائدین اور پارلیمنٹیرینز کو تمام معلومات 14 مارچ تک دینے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے ثبوت کے ساتھ 14 مارچ کو پیش ہوں تاکہ مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامی میں واضح کیا گیا ہےسینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اراکین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں