Daily Mashriq

نیلم منیر اور سمیع خان کا رومانوی سفر

نیلم منیر اور سمیع خان کا رومانوی سفر

پاکستانی کی جلد ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم ’رونگ نمبر 2‘ کا پہلا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا۔

’یاریاں‘ نامی اس گانے میں فلم کے مرکزی اداکار نیلم منیر اور سمیع خان رومانس کرتے نظر آئے۔

گانے کی ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ اسے فلم میں اس وقت شامل کیا جائے گا جب یہ دونوں مرکزی کردار ایک روڈ ٹرپ پر ساتھ جائیں گے۔

گانے پر ہرش دیپ کور نے پرفارم کیا، جن کی سریلی آواز اور دھن اس گانے کو متاثر کن بنا رہی ہے۔

خیال رہے کہ فلم کا ٹریلر بھی کچھ عرصہ قبل ریلیز کیا گیا تھا، جس میں فلم کے تقریباً تمام کرداروں کو متعارف کروایا گیا، تاہم ٹریلر سے کہانی کا بالکل اندازہ نہیں ہوپایا تھا۔

جبکہ اب یہ گانا فلم کے ٹریلر سے بالکلا مختلف نظر آرہا ہے۔

یاد رہے کہ یہ فلم 2015 کی رومانوی کامیڈی فلم ’رونگ نمبر‘ کا سیکوئل ہے۔

متعلقہ خبریں