Daily Mashriq

پی ٹی آئی کا مریم نواز کو نائب صدر بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا مریم نواز کو نائب صدر بنانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بنانے کو بذریعہ رٹ پٹیشن عدالت میں چیلنج کرنے پرغور شروع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر بنانے پر تحریک انصاف  کی قیادت نے شدید اعتراض کیا اور اس فیصلے کو بذریعہ رٹ پٹیشن عدالت میں چیلنج کرنے پرغور شروع کردیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے کے معاملے کو ہر سطح اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کومسلم لیگ ن کا نائب صدر   کیسے بنایا جاسکتا ہے، عدالت سے سزا یافتہ ملزم کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں